پاکستانی ٹیم آئندہ ماہ ایشین کیڈٹ اینڈ جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

ہفتہ 29 نومبر 2014 11:55

پاکستانی ٹیم آئندہ ماہ ایشین کیڈٹ اینڈ جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء)پاکستانی ٹیم آئندہ ماہ ہانگ کانگ میں شیڈول ایشین کیڈٹ اینڈ جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ ایونٹ 11 سے 14 دسمبر تک ہانگ کانگ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق قومی جوڈوکاز ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں، امید ہے کہ ہماری ٹیم بہترین نتائج کے ساتھ واپس وطن لوٹے گی۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے 10 دسمبر کو ہانگ کانگ روانہ ہو گی۔ قومی ٹیم پانچ کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی، دو کھلاڑی ایشین کیڈٹ اور تین کھلاڑی جونیئر انڈر 21 کیٹگری کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔