پاکستان ٹینس فیڈریشن کے انتخابات 12دسمبر کو اسلام آباد میں ہونگے

ہفتہ 29 نومبر 2014 11:56

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے انتخابات 12دسمبر کو اسلام آباد میں ہونگے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے انتخابات 12دسمبر کو اسلام آباد میں ہونگے۔پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف ) کے صدر سید کلیم نے بتایا کہ آئندہ چار سالہ مدت (2014ء تا 2018ء )کیلئے پی ٹی ایف کے نئے عہدیداروں کا چناؤ 12 دسمبر کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگا، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ5 دسمبر مقرر کی گئی ہے ،8دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی سکروٹنی کی جائے گی جبکہ 10 دسمبر کو تمام امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائیگی۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :