Live Updates

اداکارہ میرا کل عمران خان کے دھرنے کے سامنے اپنا دھرنا نہیں دیں گی‘ ذرائع

ہفتہ 29 نومبر 2014 11:59

اداکارہ میرا کل عمران خان کے دھرنے کے سامنے اپنا دھرنا نہیں دیں گی‘ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) اداکارہ میرا کل عمران خان کے دھرنے کے سامنے اپنا دھرنا نہیں دیں گی ۔ذرائع کے مطابق اداکارہ میر ا کی اسلام آباد میں 30نومبر دھرنا دینے کی تما م باتیں افواہیں ہیں ۔میرا کاکسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کسی سیاسی پارٹی کے دھرنے میں شرکت کررہی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میرا کی پارٹی صرف انسانیت ہے جس کیلئے وہ ضرور دھرنا دے گی۔

اداکارہ میرا عمران خان کے30نومبر کے دھرنے کے بعد دسمبر میں سیالکوٹ میں شفقت نسا ء ٹرسٹ کے تحت بننے والے ہسپتال کیلئے دھرنا دیں گی ۔اس دھرنے کا مقصد سیالکوٹ میں غریبوں کے بنائے جانے والے ہسپتال کی تعمیر کیلئے فنڈ اکٹھا کرنا ہوگا ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اداکارہ میرا اپنی ساتھی اداکارہ زیبا بختیا ر کی فلم ”مشن 021“ کی عید الضحیٰ پر ریلیز نہ ہونے پر ناانصافی اور لاکھوں روپے کے نقصان کے ذمہ داروں خلاف بھی احتجا ج کریں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق میرا اسلام آباد میں دھرنے سے قبل شوبز سے وابستہ سینئر زسے مشورہ بھی کریں گی ۔ان کے دھرنے میں فلم اور ٹی وی سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی شرکت کریں گے ۔یاد رہے کہ میرا اس وقت دبئی میں مقیم ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :