مستقبل میں فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہوتے نظر آ رہے ہیں ‘ بہار بیگم

ہفتہ 29 نومبر 2014 12:04

مستقبل میں فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہوتے نظر آ رہے ہیں ‘ بہار بیگم

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) سینئر اداکارہ بہار بیگم نے کہا ہے کہ مستقبل میں فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہوتے نظر آ رہے ہیں ، اس وقت جتنے بھی پروڈیوسر فلمیں بنا رہے ہیں اس سے فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو جائیگا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے جو کوششیں آج ہو رہی ہیں اگر یہ 10سال پہلے شروع ہو جاتیں تو انڈسٹری بحران کا شکار نہ ہوتی ۔

انہوں نے کہا کہ میرے سمیت سینئر اداکار جن میں ندیم ، مصطفی قریشی ، غلام محی الدین ، نغمہ بیگم ، نیئر اعجاز ، شفقت چیمہ سمیت دیگر اداکاروں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ جونیئر اداکاروں کو اپنے سینئر اداکاروں کا احترام کرنے کے ساتھ ان سے سیکھنا بھی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :