خطرناک امریکی طیارہ داعش مخالف مشن میں شامل ہوگیا

ہفتہ 29 نومبر 2014 12:18

خطرناک امریکی طیارہ داعش مخالف مشن میں شامل ہوگیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) امریکا نے دولت اسلامی ”داعش“ کیخلاف جنگ میں Warthog A.10 نامی جنگی طیارہ شامل کیا ہے جو امریکا کے پاس موجود کسی بھی جدید اور روایتی مشین گنوں میں سے نہایت خطرناک مشین گن سے لیس ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے 'خشکی کے خنزیر' یا ٹینک طیارہ سمیت مختلف دوسرے ناموں سے مشہور ایسے 10 لڑاکا طیارے افغانستان سے نکال کر ایک خلیجی ملک پہنچا دئیے ہیں، جہاں جلد ہی یہ داعش کے خلاف فضائی مشن میں شامل کر دئیے جائیں گے۔

ایک عرب ٹی وی نے اس طیارے کے بارے میں جمع کردہ معلومات کے مطابق اس میں ایسی 10 مشین گنز نصب ہیں اور ایک مشین گن سے ایک منٹ میں 4200 گولیاں فائر کی جا سکتی ہیں۔ اس جنگی طیارے کو فضائی مشن میں شامل کرنے کا مقصد داعشی جنگجوؤں کو بڑے پیمانے پر جانی نقصان سے دوچار کرنا ہے کیونکہ یہ جہاز اجتماعی قتل عام کیحوالے سے بدنامی کی حد تک مشہور ہے۔

متعلقہ عنوان :