برینڈن میک کولم نے ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی تیز ترین ڈبل سنچری سکور کر ڈالی

ہفتہ 29 نومبر 2014 12:21

برینڈن میک کولم نے ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی تیز ترین ڈبل سنچری سکور کر ڈالی

شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -29نومبر 2014ء ) کیوی کپتان برینڈن میک کولم نے ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کر لی ہے ۔ شارجہ میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز میکولم نے لیگ سپنر یاسر شاہ کی گیند باؤنڈری کے پار پہنچا کر اپنے کیریئر کی تیسری ڈبل سنچری مکمل کی ۔ انہوں نے 200رنز مکمل کر نے کے لیے صرف 186گیندوں کا سہارا لیا ۔

(جاری ہے)

تیز ترین ٹیسٹ ڈبل سنچری کا ریکارڈ سابق کیوی اوپنر نیتھن آسٹل کے پاس ہے جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف 2001-02ء میں کرائسٹ چرچ کے مقام پر محض 153گیندوں میں ڈبل سنچری بنائی تھی ۔

فہرست میں دوسرا نمبر بھارت کے وریندر سہواگ کا ہے جنہوں نے سری لنکا کے خلاف ممبئی میں 2009-10ء کے دوران 168گیندوں میں 200رنز بنائے تھے ۔وریندر سہواگ نے ہی پاکستان کے خلاف لاہور میں 2005-06ء کے دوران 182گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :