مائیکل ہسی انگلینڈ کے خلاف پرائم منسٹر الیون کی قیادت کریں گے

ہفتہ 29 نومبر 2014 12:41

مائیکل ہسی انگلینڈ کے خلاف پرائم منسٹر الیون کی قیادت کریں گے

سڈنی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل ہسی انگلینڈ کے خلاف پرائم منسٹر الیون کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پرئم منسٹر الیون اور انگلینڈ کے مابین میچ کا باضاطہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ میچ آئندہ سال 14 جنوری کو منوکا اوول میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی سابق عظیم بلے باز مائیکل ہسی کو پرائم منسٹر الیون کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کا اعلان جنوری میں کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان رکی پونٹنگ اور بریٹ لی پرائم منسٹر الیون کی کپتانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔