پاکستانی کیوئسٹ محمد سجاد نے ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 29 نومبر 2014 12:42

پاکستانی کیوئسٹ محمد سجاد نے ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل کیلئے ..

بنگلور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء)پاکستانی کیوئسٹ محمد سجاد نے ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔بھارت میں سجا ہوا ہے اسنوکر کا عالمی دنگل۔ جس میں دنیا بھر کے کیوسٹ اپنی قسمت آزمانے پہنچے ہوئے ہیں۔ لیکن ایونٹ میں محمد سجاد کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل میں محمد سجاد نے چین کے زاوٴ زنگ ٹونگ کو باآسانی شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستانی کیوئسٹ نے چینی حریف کو تین کے مقابلے میں سات فریمز میں شکست سے دوچار کیا۔ اس سے قبل کوارٹر فائنل میں سجاد نے بھارتی حریف منن چندرا کو یک طرفہ مقابلے میں چھ ایک کے فریم اسکور سے ہرایا تھا۔