ورلڈ اسنوکر کا فائنل :محمد سجاداورچینی کیوئیسٹ کل مدمقابل

ہفتہ 29 نومبر 2014 13:08

ورلڈ اسنوکر کا فائنل :محمد سجاداورچینی کیوئیسٹ کل مدمقابل

بنگلور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) پاکستان کے محمد سجاد ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں آج چینی کیوئیسٹ کے مدمقابل آئیں گے، بنگلورمیں کھیلے گئے بیسٹ آف تھرٹین فریمزپرمشتمل سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد سجاد کا مقابلہ چینی کیوئسٹ ڑاو ڑن ٹونگ سے ہوا، پہلے چارفریمزمیں دونوں کیوئیسٹس کے درمیان مقابلہ برابررہا لیکن پانچویں فریم سے سجاد آگے نکل گئے اورسات تین سے فتح سمیٹتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی، سجاد نے میچ کے دوران دوسنچری بریک بھی کھیلے،محمد سجاد ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچے والے چوتھے پاکستانی ہیں ان سے قبل محمد یوسف، محمد آصف اور صالح محمد کو بھی فائنل کھیلنے کا اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

محمد یوسف انیس سو چورانوے اور محمد آصف دوہزاربارہ میں ورلڈ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ فائنل میں سجاد کا مقابلہ چین کے ین بنگ ٹاؤ سے ہوگا۔