لیگی رکن اسمبلی اعجاز چوہدری کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ
ہفتہ 29 نومبر 2014 13:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29نومبر 2014ء) مسلم لیگ کے رکن اسمبلی اعجاز چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے ”سونامی“ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیاہے جس کاجلد ہی باضابطہ اعلان متوقع ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے اندرایک پریشر گروپ سرگرم ہوگیاہے اور فارورڈبلاک کا پہلا اجلاس 30نومبر کو کراچی میں طلب کرلیاگیاہے ، اس ضمن میں ذوالفقار کھوسہ بھی کراچی پہنچ چکے ہیں جبکہ 30نومبر کو عمران خان حکومت کے خلاف فیصلہ کن احتجاج کا اعلان کرچکے ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعارف علوی نے اعجاز چوہدری کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے فیصلے کی تصدیق کردی ۔ اعجاز چوہدری قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108منڈی بہاﺅالدین سے آزادحیثیت میں منتخب ہوئے تھے اورمسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن اب ن لیگ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔(جاری ہے)
اعجاز چوہدری نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وہ مستعفی ہوچکے ہیں ، مزید اعلانات کے لیے پریس کانفرنس کا انتظار کریں ، چند گھنٹوں میں اعلان کردیں گے ۔
وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ اعجاز چوہدری آزادحیثیت میں جیتے تھے ، جارہے ہیں تو اُن کی اپنی مرضی ہے ۔ذرائع نے دعویٰ کیاکہ مسلم لیگ ن کے 15ارکان پارلیمنٹ کا ایک گروہ سامنے آسکتاہے جس میں ذوالفقار کھوسہ سمیت وہ لوگ شامل ہیں جو پارٹی یا قیادت سے ناراض ہیں ۔ بتایاگیاہے کہ چار ارکان قومی اسمبلی مسلم لیگ ن کےک اندر پریشر گروپ بنانے کے لیے سرگرم ہیں اور کھوسہ خاندان کی قیادت میں بننے والے فارورڈ بلاک کا پہلا اجلاس کراچی میں 30نومبر کو طلب کرلیاگیاہے جس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب رحیم سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی ۔ یادرہے کہ کھوسہ خاندان کی ناراضی کے بعد دیرینہ ساتھی رانا تنویر اور خواجہ سعدرفیق نے ملاقات کی کوشش کی تھی لیکن ذوالفقار کھوسہ نے انکار کردیاتھا اوراجلاس میں شرکت کے لیے 2009ءمیں وزیراعلیٰ پنجاب رہنے والے دوست محمد کھوسہ بھی کراچی پہنچ چکے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.