سانگھڑ کے وین اسٹارٹر انور عادل کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی‘ ڈھائی ماہ قبل دھمکیوں کے خوف سے انتقال ہوا ہے‘ مسمات اہلیہ زرینہ عادل کا الزام

ہفتہ 29 نومبر 2014 14:19

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) سانگھڑ کے وین اسٹارٹر انور عادل کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی‘ ڈھائی ماہ قبل دھمکیوں کے خوف سے انتقال ہوا ہے‘ مسمات اہلیہ زرینہ عادل کا الزام۔ تفصیلات کے مطابق ڈھائی ماہ قبل سانگھڑ وین اسٹارٹر عادل کو بااثر افراد کے جائیداد کے تنازع کے لین دین میں دھمکیاں دی تھیں جس کے سبب خوف سے انتقال کرگیا تھا۔

(جاری ہے)

ورثاء نے لاش کے ہمراہ پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاج کیا تھا‘ الزام لگایا تھا سانگھڑ پولیس ملوث افراد کے خلاف کیس داخل کرنے کیلئے تیار نہیں‘ مسمات زرینہ عادل نے ڈسٹرکٹ سیشن جج سانگھڑ کو درخواست دی جس کے حکم پر ملوث افراد کے خلاف کیس داخل کرنے اور مرحوم کی لاش کا پوسٹ مارٹم میڈیکل بورڈز بنانے کا حکم دیا جس پر ڈاکٹروں کی ٹیم پولیس لائن سانگھڑ کے قریب قبرستان میں انور عادل کی قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم کیا اس کے اجزاء حاصل کرکے لیبارٹری کیلئے روانہ کردیئے گئے جس کی رپورٹ بعد میں جاری ہوگی۔