پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپورٹ کیلئے حکومت کو الگ وزارت قائم کرنی چاہئے‘ ماریہ واسطی

ہفتہ 29 نومبر 2014 14:34

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپورٹ کیلئے حکومت کو الگ وزارت قائم کرنی چاہئے‘ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپورٹ کیلئے حکومت کو الگ وزارت قائم کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران ماریہ واسطی نے کہا کہ پوری دنیا میں ثقافت اور شوبز انڈسٹری کیلئے الگ وزارت ہوتی ہے لیکن پاکستان میں ثقافت کے نام پر جو وزارت بنائی جاتی ہے وہ بھی کسی اور ثقافت سے تحفظ میں مصروف ہوتی ہے‘ میں سمجھتی ہوں کہ اگر شوبز انڈسٹری کیلئے الگ وزارت بنا دی جائے تو اس سے نہ صرف شوبز انڈسٹری مضبوط ہو گی بلکہ فنکاروں کے مسائل بھی حل ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :