گلوکارہ عاصمہ لتا اور عجب گل ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے

ہفتہ 29 نومبر 2014 14:50

گلوکارہ عاصمہ لتا اور عجب گل ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) معروف گلوکارہ و اداکارہ عاصمہ لتا اور عجب گل ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ گلوکارہ عاصمہ لتا نے ہدایتکار و اداکار عجب گل کی فلم ”کھوئے ہوئے تم کہاں“ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ان کی عجب گل کیساتھ ایک پشتو فلم ”انتقام“ نے بھی شاندار کامیابیاں حاصل کیں اور اب ان دنوں عاصمہ لتا نئی فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

اس فلم کا مرکزی کردار بھی وہ خود ہی لکھ رہی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے گلوکاری و ہدایتکار میں بہت نام کمایا ہے اب انہوں نے پروڈکشن میں بھی نام بنانا ہے۔ وہ ان دنوں تین مختلف کہانیوں پر کام کررہی ہیں۔ ان فلموں میں مقامی فنکاروں کے علاوہ بھارتی فنکاروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں عجب گل دوسری میں شان اور تیسری میں کوئی نیا ہیرو لینا چاہتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :