رومانٹک فلمیں کرنا آسان لگتا ہے‘ اجے دیوگن

ہفتہ 29 نومبر 2014 14:51

رومانٹک فلمیں کرنا آسان لگتا ہے‘ اجے دیوگن

ممبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) بالی ووڈ سٹار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ رومانٹک فلمیں کرنا آسان لگتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایکشن فلمیں پسند ہیں تاہم رومانٹک فلمیں کرنے میں سکون محسوس کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ اپنے کیریئر میں مجھے ہر طرح کی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اگر کسی اچھی رومانٹک فلم کی آفر ہوئی تو اسے ایکشن فلم پر ترجیح دوں گا۔