منور ظریف کے بھائی اور کامیڈین فلمسٹار مجید ظریف کی دوسری برسی کل منائی جائیگی

ہفتہ 29 نومبر 2014 14:58

منور ظریف کے بھائی اور کامیڈین فلمسٹار مجید ظریف کی دوسری برسی کل منائی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) فلم اور تھیٹر کے معروف اداکار مجید ظریف کی دوسری برسی کل اتوار کو منائی جائے گی۔ معروف فلمسٹار منور ظریف کے بھائی مجید ظریف نے بھی فلمی دنیا سے اپنی کیریئر کا آغاز 60ء کی دہائی میں کیا تھا۔

(جاری ہے)

وہ بھی بطور کامیڈین فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھاتے رہے مگر زیادہ شہرت حاصل نہ کرسکے۔ ظریف کی فیملی کی پاکستانی فلمی صنعت کیلئے بڑی خدمات ہیں۔