آل راوٴنڈر عبدالرزاق 2 دسمبر کو اپنی 35 ویں سالگرہ منائیں گے

ہفتہ 29 نومبر 2014 15:49

آل راوٴنڈر عبدالرزاق 2 دسمبر کو اپنی 35 ویں سالگرہ منائیں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راوٴنڈر عبدالرزاق 2 دسمبر کو اپنی 35 ویں سالگرہ منائیں گے۔ عبدالرزاق 2دسمبر1979ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ عبدالرزاق نے اپنے ٹیسٹ کیرےئرکاآغاز5نومبر1999ء کوبرسبین میںآ سٹریلیا کے خلاف کیااورآخری ٹیسٹ27نومبرتایکم دسمبر2006ء کوکراچی میں ویسٹ انڈیزکے خلاف کھیلا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ون ڈے کیرےئرکاآغازیکم نومبر1996ء کولاہورمیں زمباوے کے خلاف کیااورآخری ون ڈے میچ 18نومبر2011ء کودبئی میں سری لنکاکے خلاف کھیلا۔

جبکہ ٹونٹی ٹونٹی کیرےئرکاآغاز28اگست2006ء کوبرسٹول میں انگلینڈکے خلاف کیااورآخری ٹونٹی ٹونٹی میچ15نومبر2013ء کوجنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا۔