چین میں60 سالہ ٹیچرپرائمری سکول کی 19طالبات کے ساتھ دست درازی کے الزام میں گرفتار

ہفتہ 29 نومبر 2014 16:21

چین میں60 سالہ ٹیچرپرائمری سکول کی 19طالبات کے ساتھ دست درازی کے الزام ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) چین میں60 سالہ ٹیچر کوپرائمری سکول کی 19طالبات کے ساتھ دست درازی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری سطح پر جاری بیان میں کہا گیاہے کہ زہو جیامن نامی سکول ٹیچر نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کوبتایا ہے کہ اس نے 19 لڑکیوں کے ساتھ دست درازی کی ۔

(جاری ہے)

ملزم چینی صوبے ہنان کے ضلع ہیشان میں قائم بازیشو ٹاؤن شپ سکول میں ٹیچر ہے اور گریڈ تین اورگریڈ چار کی طالبات کو سائنس پڑھاتا ہے جو جلد ہی ریٹائرڈ ہونے والاہے تاہم واقعے کے بعد اسکول کے پرنسل نے اسے عہدے سے برطرف کردیا ہے ۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :