لارنس روڈ لاہور کا نام گروپ کیپٹن (ریٹائرڈ) سیسل چوہدری کے نام منسوب ہونے کی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 29 نومبر 2014 17:01

لارنس روڈ لاہور کا نام گروپ کیپٹن (ریٹائرڈ) سیسل چوہدری کے نام منسوب ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) حکومت ِ پاکستان نے پاک فضائیہ کے عظیم جنگجو پائلٹ گروپ کیپٹن (ریٹائرڈ) سیسل چوہدری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لاہور کے مشہور لارنس روڈ کے ایک حصے کو ان کے نام سے منسوب کر دیا۔ نام کی تبدیلی کی تقریب آج سینٹ اینتھونی ہائی سکول لاہور میں منعقد ہوئی۔ ائیر وائس مارشل مجاہد انور خان ، ائیر آفیسر کمانڈنگ ، سنٹرل ائیر کمانڈ پاکستان ائیر فورس اس موقع پر مہمان ِ خصوصی تھے۔

مہمانِ خصوصی نے نام کی تبدیلی کی تختی کی نقاب کشائی کی۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے کہا،"سیسل چوہدری پاکستان کے ان ہوائی جنگی ہیروز میں سے تھے جن پر قوم کو ہمیشہ فخر رہے گا۔ وہ ایک مثالی ہواباز اور حقیقی حب لوطن تھے۔ جنہوں نے پاک فضائیہ میں اپنی خدمات کے دوران مصمم ارادوں ، مثالی شجاعت اور غیر مشروط پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گی جن کے باعث پاک فضائیہ کو دشمن پر ہوائی بر تری حاصل ہوئی۔ "انہوں نے مزید کہا" سیسل چوہدری کی زندگی اور کارہائے نمایاں بحثیت قوم ہمارے لئے باعثِ فخر ہیں اور وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔"اس تقریب میں پاک فضائیہ کے ہیرو کے خاندان ، دوستوں ، مسیحی قوم کی اہم شخصیات ، سول اور فوج کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی۔

گروپ کیپٹن (ریٹائرڈ) سیسل چوہدری قوم کے مایہ ناز سپوت اور پاک فضائیہ کے اعلی اعزازات کے حامل ایک دلیرجنگی ہیروتھے۔ جنگ کے دوران ان کی بہادری اور شجاعت پر پاکستان کے بڑے فوجی اعزازات میں سے ایک ستارہٴ جرأت عطا کیا گیا۔ وہ ایک مشہور ماہر ِ تعلیم اور انسانی حقوق کے علمبردار تھے۔تعلیم اور انسانی حقوق کے شعبوں میں انکی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انھیں حکومت پاکستان نے پرائڈ آف پرفارمنس(Pride of Performance) سے نوازا

متعلقہ عنوان :