عوامی تحریک اور اتحادی جماعتوں کا تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

ہفتہ 29 نومبر 2014 17:13

عوامی تحریک اور اتحادی جماعتوں کا تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت نہ کرنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک اوراس کی اتحادی جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک، مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عوامی تحریک اور اتحادی جماعتوں نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی نے جلسے میں شرکت کیلئے باقاعدہ دعوت نہیں دی اس لئے ان کے جلسے میں شرکت نہیں کی جائے گی۔ عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ 30 نومبر کے جلسے کے اغراض و مقاصد واضح نہیں ہیں جبکہ اس جلسے کیلئے پی ٹی آئی وفد نے ہمیں اعتماد میں لینا تھا مگر وہ ملاقات کیلئے نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اصولی موقف کی حمایت کرتے ہیں تاہم 30 نومبر کے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر اتحاد جماعتوں نے بھی جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :