ترک طیارے کے اغواء بارے غلطی سے الارم بج گیا، ویانا ایئرپورٹ پر سخت ترین سکیورٹی انتظامات

ہفتہ 29 نومبر 2014 18:45

ترک طیارے کے اغواء بارے غلطی سے الارم بج گیا، ویانا ایئرپورٹ پر سخت ..

ویانا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء)ترکی کی فضائی کمپنی کے ایک طیارے کے ہوا باز کے غلطی سے طیارہ اغوا کرنے کے الارم کو فعال کرنے کے پیش نظر گزشتہ روز ویانا ایئرپورٹ پر بڑے پیمانے پر سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔کاک پٹ سے غیر وضاحت شدہ ریڈیائی خاموشی اور ایک ڈی پریشررائیزیشن کے ساتھ اس غلطی نے دو جیٹ طیاروں کو اس بوئنگ737طیارے کو ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے لئے لانے کیلئے فضاء میں بھیجنا پڑا ۔

(جاری ہے)

یہ مسافر طیارہ فرینکفرٹ سے استنبول جارہا تھا خوفزدہ مسافروں نے آکسیجن ماسک کو پریشرائزیشن مسئلے سے دو چار ہو نے کے بعد سیلنگ سے گرتے ہوئے دیکھا۔ہوا باز ، جسے ایمرجنسی لینڈنگ کرنے کے لئے کہا گیا ، نے بظاہر غلطی سے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش میں ہائی جیک الارم دبا دیا ، پولیس نے جریدہ ڈیلی کوریئر کی ویب سائٹ پر ایک اطلاع میں اس کی تصدیق کی ہے۔کوریئر نے بتایا کہ طیارے لینڈ کر نے کے 40منٹ بعد حکام نے اپنے ہائی جیک الرٹ کو ختم کردیا۔