ایم این اے اعجاز چوہدری کو لاہورہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کا حامل امید وار ثابت کر دیا، پرویز رشید،

عمران خان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتاہوں کہ ان کی ٹوکری میں ایک اور گندے انڈے کا اضافہ ہوگیا ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 29 نومبر 2014 18:49

ایم این اے اعجاز چوہدری کو لاہورہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کا حامل امید ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایم این اے اعجاز چوہدری کو لاہورہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کا حامل امید وار ثابت کر دیا ہے اور عمران خان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتاہوں کہ ان کی ٹوکری سے ایک اور گندے انڈے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ہفتہ کے روز پرویز رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے اعجاز چوہدری کو ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کی وجہ سے جعلی ڈگری کا حامل امید وار ثابت کیا ہے اور اعجاز چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے لئے 2013میں خواہش ظاہر کی تھی لیکن مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹ دینا مناسب نہیں سمجھا جس کے بعد اعجاز چوہدری آزاد امید وار کی حیثیت سے منتخب ہوئے ۔

پرویز رشید نے کہا کہ اعجاز کی دوسری حقیقت کہ الیکشن ٹریبونل سے انہیں نا اہل قرار دے دیا ہے کیونکہ ان کے دوسرے معاملات اور جعلی ڈگری وجہ بنی تھی اور الیکشن ٹریبونل سے جج نے اس وقت فیصلے کے دوران خوبصورت مصرا بھی پڑھا کہ ”ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے انجام دستان کیا ہوگا“پرویز رشید نے کہا کہ اب تک اعجاز چوہدری بقول عمران خان کے حکم امتناعی کے پیچھے چھپے ہوئے تھے تو عمران خان اس پر بھی مبارک ہو کہ جس طرح عمران خان کے دوسرے لوگ حکم امتناعی کے پیچھے چھپ گئے ویسے اعجاز چوہدری بھی حکم امتناعی کے پیچھے چھپ گئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اگلے چند روز میں سپریم کورٹ اعجاز چوہدری کے حکم امتناعی پر فیصلہ کرنے والی ہے جس کی آڑ میں اعجاز چوہدری نے عزت بچانے کے لئے پی ٹی آئی میں شمولیت حاصل کرلی تا کہ نااہل قرار دیا جاؤں۔لیکن عمران خان کو مبارک ہو کہ ان کی ٹوکری میں ایک اور گندے انڈے کا اضافہ ہو گیا ہے۔عمران خان تو بغیر سوچے سمجھے سیاست کرتے ہیں اور بغیر حقائق کے فیصلے کرتے ہیں تو شاہد عمران کو ان باتوں کا علم ہی نہیں ہوگا

متعلقہ عنوان :