Live Updates

عمران خان نے نواز شریف کو چیلنج دیا تھا کہ وہ کے پی کے میں 10 ہزار کا جلسہ کرکے دیکھائیں ، وزیراعظم کے حویلیاں کے جلسے میں لاکھوں لوگ اکٹھے تھے ، اب عمران خان سمیت تحریک انصاف کی پوری قیادت سیاست چھوڑ دے ، گیدڑ روز بولتے ہیں ،شیر ایک دن دھاڑا ، عمران خان کی ہزار گیدڑ بھبھکیوں پر نواز شریف کی شیر کی ایک دھاڑ کافی رہی ، نواز شریف نے کے پی کے کی ترقی کے اعلان کرکے پی ٹی آئی کی قیادت کو شرمندہ کیا ، اب تحریک انصاف رونا روئے ، پورا خیبرپختونخوا توکہہ رہا ہے ” رو عمران رو “ نواز شریف نے اپنے اعلانات سے پورے کے پی کے کو خرید لیا ، چلو دھرنا کنٹینر پارٹی اب رونا شروع کرو ،

وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا ٹوئیٹر پر وزیراعظم کے حویلیاں جلسے اپنے درجنوں ٹویٹس میں رد عمل

ہفتہ 29 نومبر 2014 19:40

عمران خان نے نواز شریف کو چیلنج دیا تھا کہ وہ کے پی کے میں 10 ہزار کا جلسہ ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء ) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے نواز شریف کو چیلنج دیا تھا کہ وہ کے پی کے میں 10 ہزار کا جلسہ کرکے دیکھائیں ، وزیراعظم کے حویلیاں کے جلسے میں لاکھوں لوگ اکٹھے تھے ، اب عمران خان سمیت تحریک انصاف کی پوری قیادت سیاست چھوڑ دے ، گیدڑ روز بولتے ہیں ،شیر ایک دن دھاڑا ، عمران خان کی ہزار گیدڑ بھبھکیوں پر نواز شریف کی شیر کی ایک دھاڑ کافی رہی ، نواز شریف نے کے پی کے کی ترقی کے اعلان کرکے پی ٹی آئی کی قیادت کو شرمندہ کیا ، اب تحریک انصاف رونا روئے ، پورا خیبرپختونخوا توکہہ رہا ہے ” رو عمران رو نواز شریف نے اپنے اعلانات سے پورے کے پی کے کو خرید لیا ، چلو دھرنا کنٹینر پارٹی اب رونا شروع کرو ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر وزیراعظم کے حویلیاں میں جلسے سے خطاب پر اپنے درجنوں ٹویٹس میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم جلسہ کرتے نہیں ، جلسہ ہوجاتا ہے ، عمران خان کی بہتر صحت مندی کیلئے دعا گو ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں کسی جلسے کی کوئی پلاننگ نہیں تھی ، ہم نے کال نہیں دی تھی ، نواز شریف کے پاس حقیقی عوامی پاور ہے ۔

یہ دھرنے پارٹی کی طرح کرائے کا ہجوم نہیں تھا ۔ ہزارہ کے مختلف حصوں سے لوگ آئے ، خیبرپختونخوا غیر حاضر حکمرانوں سے تھک چکا ہے ، حویلیاں میں نواز شریف کے استقبال کیلئے بہت بڑی تعداد میں لوگ اکٹھے ہوئے ۔ ہزارہ دیکھو دیکھو کون آیا ، شیر آیا شیر آیا کے نعروں سے گونج اتھا ۔ عمران خان تو کہتے تھے کہ نواز شریف مینار پاکستان کا آدھا حصہ بھر دیں ، اب تو خالی ہزارہ میں لاکھوں لوگ اکٹھے ہوئے ۔

کیا یہ کے پی کے پٹواری تھے ۔ مریم نواز شریف نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم پنجاب کو تباہ کرنے آئے اور ہم خیبرپختونخوا کو تعمیر کرنے کیلئے گئے ۔ فرق صاف ظاہر ہے ۔ پاکستان نواز شریف کے پی کے کی ترقی کیلئے نکلے ہیں ۔ حویلیاں کا جلسہ اعلانیہ نہیں تھا ۔ نواز شریف نے ہارنے والوں کو شرمندہ کردیا ۔ اب ہمارا نعرہ ہے ” رو عمران رو “ خان صاحب کا رونا دیکھا نہیں جائے گا ۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ کہاں 25 سیٹوں والی پی ٹی آئی اور کہاں 180 نشستوں والی مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی جانب سے چھکے پر پر چھکا ۔ گیدڑ روز بولتے ہیں اور جب شیر دھاڑتا ہے تو پتہ چل جاتا ہے ۔ عمران خان کہتے تھے کہ نواز شریف خیبرپختونخوا میں 10 ہزار افردا اکٹھے کرکے دکھاؤ تو میں سیاست چھوڑ دونگا ۔ عمران خان دیکھو اب لاکھوں لوگ خیبرپختونخوا کے علاقے حویلیاں میں اکٹھے ہوئے ۔

اب تو پی ٹی آئی کی پوری قیادت سیاست سے دستبردار ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہزار عمران خان کی اور ایک نواز شریف کی ۔ کے پی گا رہا ہے کہ سب کے دلوں کی دھڑکن نواز شریف، اب کنٹینر پر عمران خان کا بیان ہوگا ” اوئے کے پی کے “ کتنے میں بکے ہوتم، اپنا ضمیر نواز شریف کو بیچ بیٹھے ہو ۔ خیبرپختونخوا کے عوام حکمرانوں کی غیر حاضری کے خلاف ہیں ۔

دھرنا قیادت کے خلا ف ہیں ، دلچسپ بات یہ ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے ” رو عمران رو “ کے نعرے لگا دیئے ہیں ۔ کے پی کے کیلئے منصوبوں کا اعلان کرکے نواز شریف نے صوبے کی عوام کو خرید لیا ، چلو دھرنا کنٹینر پارٹی رونا شروع کردو ۔ یہ نواز شریف کی تعمیری سیاست ہے کہ اس نے عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ ریلیف کا اعلان کیا ہے کوئی گالی گلوچ نہیں کی ، نہ ہی کوئی تخریبی سیاست کی ہے ۔ ”ویل ڈن نواز شریف مریم نواز نے کہا کہ دھرنے ترقی میں راہ میں رکاوٹ ہیں ، رات کی روشنی میں جلسے خالی جگہ چھپانے کیلئے کیے جاتے ہیں ، ہم نے تو دن کے اجالے میں شیروں کا اجتماع کیا تھا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات