Live Updates

عمران خان کو گرفتار کریں گے ،نہ ہی انکے دھرنے میں کو ئی رکاوٹ پیدا کریں گے ‘ رانا تنویر حسین ،

قوم عمران خان کے دھرنے کا چودہ اگست سے برا حشر دیکھے گی‘ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 29 نومبر 2014 20:07

عمران خان کو گرفتار کریں گے ،نہ ہی انکے دھرنے میں کو ئی رکاوٹ پیدا کریں ..

مریدکے(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء ) وفاقی وزیر دفاعی پیدا وار را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کریں گے اور نہ ہی انکے دھرنے میں کو ئی رکاوٹ پیدا کریں گے ،قوم عمران خان کے دھرنے کا چودہ اگست سے برا حشر دیکھے گی ۔مریدکے کی ممتاز سماجی شخصیت را نا رحمت علی آف علی پور ٹبہ کی رہا ئش گاہ پر اپنے بڑے بھائی رکن قومی اسمبلی رانا افضال حسین مسلم لیگ ن سٹی مریدکے کے جنرل سیکرٹری سابق سٹی ناظم را نا ریاض احمد خان اور چوہدری شاہد ریحان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا حکومت نے ہمیشہ عمران خان کو مزاکرات کی دعوت دی مگر وہ خود ہی مزاکرات کے لئے سنجیدہ نہی سیاسی جرگہ اگر اب بھی مزاکرات کی بات کرے گا توحکومت عمران خان کے جا ئز مطالبات ماننے کے لئے تیار ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے ہمیشہ اس وقت شر انگیزی کی سیاست کی جب ملک میں کو ئی اہم شخصیت یا وزیر اعظم پاکستان کسی اہم دورہ پر ہو تے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان کے دھرنوں سے اور منفی سیاست سے ملک بہت نقصان ہو رہا ہے انہوں نے کہا جو لوگ عمران خان کے ساتھ مل رہے ہیں عوام نے انکی کو ئی سیاسی قد نہی ہے عمران خان کی پالیسی ہے کہ حکومت کیخلاف چاہے ملک لو ٹنے والا ہی کیو نہ ہو کو ساتھ ملالیا جائے۔

انہوں نے کہا کراچی میں ہو نے والی دفاعی نمائش میں دنیا کے اسی ممالک شرکت کریں گے یہ دفاعی نمائش پاکستان کی خوش حالی اور ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ساتھ بھارتی ہم منصب کی ملاقات طے شدہ نہی تھی وزیر اعظم نے بھارت کے ساتھ پاکستان کا اصولی موقف سارک کانفرنس میں بھی واضح بیان کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا عمران خان کے جلسہ میں دہشت گردی کی روک تھام کے لئے حکومت نے جلسہ گاہ کے باہر انتظامات فول پروف کئے ہیں جلسہ گاہ کے اندر پی ٹی آئی کی اپنی سکیورٹی ہوگی#۔ انہوں نے کہا سردار زوالفقار کھوسہ کو حکومت کی طرف سے منانے کی کو ئی کوشش نہی کی گئی بس اتنا کہیں گے اللہ تعالیٰ انہیں ہدائت دے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :