شیخ رشیدٹرسٹ کے 6 کمروں اور ایک ہال کا غیر قانونی قبضہ ختم کریں‘صدیق الفاروق ،غیر قانونی قبضہ ختم نہ کیا تو میں خود لال حویلی کے سامنے دھرنادوں گا‘چےئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ

ہفتہ 29 نومبر 2014 20:29

شیخ رشیدٹرسٹ کے 6 کمروں اور ایک ہال کا غیر قانونی قبضہ ختم کریں‘صدیق ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء )چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے کہا کہ شیخ رشیدٹرسٹ کے 6کمروں اور ایک ہال کا غیر قانونی قبضہ ختم کریں ،اگر شیخ رشید نے غیر قانونی قبضہ ختم نہ کیا تو میں خود لال حویلی کے سامنے دھرنادوں گا۔یہ بات انہوں نے عوامی مسلم لیگ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی کے بیان کے جواب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ لا ل حویلی اور جائیدا د نمبر8 D-15کا ٹرسٹ ”وقف“ سے کوئی تعلق نہیں ۔ ہماری جس پراپرٹی پر شیخ رشید نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اس پراپرٹی کے نمبر اخبارات میں شائع ہو چکے ہیں۔ میں نے لال حویلی اور D-158 خالی کرنے کا ہر گز نہیں کہا ۔ صدیق الفاروق نے کہا کہ شیخ رشید احمد اپنا "جرم" تسلیم کرنے اور قوم سے معافی مانگ کر وقف کی جائیداد خالی کرنے کی بجائے غیر متعلق اورگمراہ کن بیان جاری کیا ہے ,میں ایک ذمہ دار اور شریف آد می ہوں اس لیے پوری ذمہ داری سے بات کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

میں شیخ رشید کی طرح ذاتیات پر بھی نہیں اتروں گا، چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا کہ چونکہ شیخ رشید احمد نے پرویز مشرف کے دور سے ٹرسٹ( وقف) کی جائیدار پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ کوئی غیر قانونی قابض ٹرسٹ کا کرایہ دار نہیں ہو سکتا ۔ صدیق الفاروق نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ عوامی مسلم لیگ کا سربراہ اپنے جرم کی وکالت کر رہا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان سے اپیل کی ہے کہ جب تک شیخ رشید ٹرسٹ کی جائیداد سے اپنا ناجائز قبضہ ختم نہیں کرتا اسے اپنے سٹیج سے ہرگز تقریر نہ کرنے دیں۔