خیرپور، نجی ٹی وی کے چیف ایگزیکٹیو سمیت 7 افراد کی جائیداد ضبط کرنے کے لیے کارروائی، ڈپٹی کمشنر ز خیرپور ساوٴتھ کراچی سے جائیداد وں کی تفصیلات طلب

ہفتہ 29 نومبر 2014 22:47

خیرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نجی ٹی وی کے چیف ایگزیکٹیو سمیت 7 افراد کی جائیداد ضبط کرنے کے لیے کارروائی ڈپٹی کمشنر ز خیرپور ساوٴتھ کراچی سے جائیداد وں کی تفصیلات طلب، خیرپور میں قائم وانسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر علی بخاری نے توہین اہل بیت کے الزا م میں دائر مقدمے کے ملزمان مقامی نیوز چینل کے چیف ایگزیکٹیو اور دیگر کی مسلسل غیر حاضری پر زیر دفعہ 87 کی کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزمان قرار دیا گیا تھا، ہفتے کے روز عدالت نے ڈپٹی کمشنر خیرپور اور ڈپٹی کمشنر ساوٴتھ کراچی کو لیٹرجاری کرتے ہوئے ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت کی تاریخ 13 دسمبر مقرر کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :