Live Updates

تحریک انصاف کا ممکنہ ’پلان سی‘ سامنے آ گیا

ہفتہ 29 نومبر 2014 22:48

تحریک انصاف کا ممکنہ ’پلان سی‘ سامنے آ گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کا کل اعلان کیا جانے والا ممکنہ پلان سی سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق ممکنہ طور پر کل جلسے کے شرکاءسے خطاب میں عمران خان دھرنا ڈی چوک سے الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کی عمارت کے سامنے منتقل کرنے اور لاہور میں بھی ایک متوازی دھرنا شروع کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی اس ضمن میں حتمی فیصلہ کرنے کے آخری مراحل میں ہےاور دو دھرنوں مرکزی دھرنوں کے علاوہ ملک کے تمام اضلاع میں ہفتہ وار دھرنوں کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ کل جلسے سے خطاب میں عمران خان اپنے 5 مطالبات کی منظوری کیلئے ابتدائی طور پر حکومت کو 15 دن کی مہلت دیں گے جس دوران حکومت سے مذاکرات بھی کئے جائیں تا ہم مطالبات پر مثبت پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں عمران خان ملک بھر میں پہیہ جام کی کال دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :