خالد محمود سومروکی سیکیورٹی پر 10 پولیس اہلکارمامور تھے ، واقعہ دہشتگردی ہو سکتی ہے

ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 29 نومبر 2014 23:24

سکھر ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو نے کہاہے کہ جے یو آئی کے صوبائی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو سندھ حکومت کی جانب سے دس پولیس اہلکار ملے ہوئے تھے ، خالد محمود سومرو کے قتل میں دہشت گردی بھی ایک سبب ہو سکتا ہے ان کی حفاظت کیلئے لاڑکانہ پولیس کے دس ہی اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے ،شہادت کے اسباب کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو جائے وقوعہ کے دورے کے دوران زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کر رہے تھے ۔ ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے ثبوت اکھٹے کئے جارہے ہیں وقت گزرنے کے ساتھ اور مزید عینی شاہدین سامنے آرہے ہیں سکھر کی تاریخ میں ایسا واقعہ کبھی نہیں ہواانشاء اللہ ان کے قتل میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پولیس ہر ممکن اقدام کریگی ۔

متعلقہ عنوان :