جے یو آئی (ف) کے رہنما ؤں پر حملوں کے ذمہ داروزارت داخلہ اور ریا ستی ادارے ہیں ،سندھ او ربلو چستان کی حکو متوں نے پر حملوں با رے اطمینان بخش جواب نہ دیا تو ان کو مجرم سمجھیں گے، دونوں حکومتوں کے خلاف دعوے دائر کرینگے،

جمعیت علما ئے اسلام (ف)کے سیکریٹری جنرل عبد الغفور حیدری کی سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 29 نومبر 2014 23:24

سکھر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) جمعیت علما ئے اسلام (ف)کے مرکزی سیکریٹری جنرل و وزیرمملکت مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ اگر وزارت داخلہ اور سندھ و بلو چستان کی حکو متوں نے ہما رے رہنما ؤں پر ہو نے والے حملوں کے با رے میں اطمینان بخش جواب نہ دیا تو ہم ان کو اپنا مجرم سمجھیں گے اور ان کے خلاف دعوے کریں گے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوجمعیت علما ئے اسلام (ف) سندھ کے سیکریٹری جنرل ڈا کٹر خا لد محمود سو مرو کی نما زجنا زہ میں شر کت کے لیے لا ڑکا نہ روانگی سے قبل سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے مو لا نا عبد الغفور حیدری نے مزید کہا کہ مو لا نا فضل الرحمان پر حملے کے بعد ہم جو الزامات لگا رہے ہیں ان پر وزیر داخلہ کی جانب سے خا موشی رضا مندی کے مترادف ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اوپر ہو نے وا لے حملوں کا ذمہ داروزارت داخلہ اور ریا ستی اداروں کو ٹھہراتے ہیں کیو نکہ ملک میں ایسی قوتیں ہیں جن کی اندرون ملک و بیرون ملک سے پشت پنا ہی کی جا رہی ہے اور یہ قوتیں جے یو آئی کی قیا دت کو اپنی راہ کی رکا وٹ سمجھتی ہیں انہوں نے کہا کہ ڈا کٹر خا لد محمود سو مرو پر بھی اس سے قبل حملے ہو ئے تھے ان کا کیا انجام ہوا اور ان کے کیا نتا ئج نکلے اب بھی ہمیں تو قع نہیں ہے کہ سندھ حکو مت کو ئی کا رکر دگی دکھا ئے گی کل پہیہ جام ہڑتال کریں گے اور کل ہی ہما را اجلاس لا ڑکا نہ میں ہو گا جس میں آئندہ کا لا ئحہ عمل طے کریں گے خا لد محمود سو مرو کی ملک ، سندھ اور جے یوآئی کے لیے بڑی خدمات ہیں جن کو فراموش نہیں کیا جا سکتا حکو مت سندھ بتا ئے کہ خا لد محمود سو مرو پر حملہ کے بعد بتا ےء کہ کون سی قوتین تھیں جو ان کو اپنی راہ سے ہٹانا چاہتی تھیں اور یہ جواب اب ان کو ہمیں اور قوم کو دینا ہو گا اس موقع پر خیبر پختو نخواکے سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی ، مو لا نا فضل الرحمان کے بھا ئی مو لا نا عطا ء الرحمان و دیگر رہنما مو جو د تھے ۔

متعلقہ عنوان :