جنرل راحیل شریف کی جان کیری سے آج ملاقات ہوگی

اتوار 30 نومبر 2014 12:15

جنرل راحیل شریف کی جان کیری سے آج ملاقات ہوگی

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30نومبر۔2014ء) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف آج امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں علاقے کی سکیورٹی صورتحال، افغانستان سے بیرونی افواج کے انخلاء اور افغانستان میں امریکی افواج کے معاملات پر بات چیت کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل شریف کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے اس دوران انہوں نے اعلیٰ عسکری و سیاسی حکام سے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امریکی سینیٹ کی امورِ خارجہ کی کمیٹی کے ارکان نے بھی جنرل راحیل سے ملاقات کے بعد شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے نتائج کو سراہا۔ آرمی چیف پیر کی صبح اسلام آباد کے لئے روانہ ہونگے ۔