اگر میری قربانی سے لوگوں کو نجات ملتی ہے تو یہ میرے لیے اعزاز ہو گا:شیخ رشید

اتوار 30 نومبر 2014 12:15

اگر میری قربانی سے لوگوں کو نجات ملتی ہے تو یہ میرے لیے اعزاز ہو گا:شیخ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30نومبر۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہاکہ اگر میری قربانی سے لوگوں کو نجات ملتی ہے تو میرے لیے اعزاز ہو گا،حکومت پر امن رہی تو شرکاءبھی پرامن رہیں گے۔شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اور ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ملک کو قرضو ں تلے دبا دیا ہے ،ٹی ٹونٹی میچ جاری ہے آج فیصلہ ہو جانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حویلیاں میں کل نوازشریف نے خلائی شٹل کا اعلان نہیں کیا باقی سب کر دیا ہے ،حکومت میں جتنے لوگ وزراتیں سنبھالے ہوئے ہیں سب کے سب نا اہل ہیں اور اگر حالات خراب ہوتے ہیں تو یہ سب جیلوں میں جائیں گے ،مجھے قربانی سے ڈر نہیں لگتا اور اگر میری قربانی سے لوگوں کو نجات ملتی ہے تو یہ میرے لیے اعزاز ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایسا سپورٹس مین ہے جو 109دنوں میں نہیں تھکاوہ اب کیا تھکے گا ۔

متعلقہ عنوان :