بنگلہ دیش بھی آئی سی سی کو آنکھیں دکھانے لگا، دبئی میں کھیلنے کی تجویزمسترد کردی

اتوار 30 نومبر 2014 13:00

بنگلہ دیش بھی آئی سی سی کو آنکھیں دکھانے لگا، دبئی میں کھیلنے کی تجویزمسترد ..

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) بنگلہ دیش بھی آئی سی سی کو آنکھیں دکھانے لگا، دبئی میں کھیلنے کی تجویزمسترد کردی۔آئی سی سی نے ورلڈکپ سے قبل بنگلہ دیش کو ایسوسی ایٹ ممالک کے ساتھ10سے 24جنوری تک دبئی میں شیڈول ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے کہاتھا جس پر بنگلہ دیش راضی نہیں ہوا اور بی سی بی کے صدرنظم الحسن نے آئی سی سی کو اپنی ٹیم کی عدم دستیابی سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ یہ ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکتے۔

بگ تھری کے وجودمیں آنے کے بعدآئی سی سی کی وقعت نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔بگ تھری کے ’بڑے بھائی‘اگر کوئی ٹیم اندرونی مسائل کے سبب ٹورمنسوخ کرتی ہے توبھارت کے ایک اشارے پرایک بارکی ورلڈچیمپئن اور 2بارورلڈکپ فائنلسٹ سری لنکن ٹیم ’متبادل‘کے طورپرآجاتی ہے لیکن دوسری جانب،انٹرنیشنل کرکٹ کو کنٹرول کرنے والا ادارہ آئی سی سی اگر بنگلہ دیش کو یو اے ای میں سیریز کھیلنے کی درخواست کرتا ہے تو ٹیسٹ نیشن ٹیموں میں نچلے درجوں پر موجود ایشیائی ٹیم بھی انکارکردیتی ہے جس سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ موجودہ وقت میں آئی سی سی کی وقعت دوکوڑی کی رہ گئی ہے جو کسی بھی طرح انٹرنیشنل کرکٹ کو کنٹرول کرنے والا ادارہ نہیں رہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آئی سی سی نے ورلڈکپ سے قبل بنگلہ دیش کو ایسوسی ایٹ ممالک کے ساتھ10سے 24جنوری تک دبئی میں شیڈول ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے کہاتھا جس پر بنگلہ دیش راضی نہیں ہوا اور بی سی بی کے صدرنظم الحسن نے آئی سی سی کو اپنی ٹیم کی عدم دستیابی سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ یہ ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکتے کیونکہ وہ ورلڈکپ سے قبل اپنے کھلاڑیوں کوآرام دینا چاہتے ہیں اس کے علاوہ وہ اپنی ٹیم کو ورلڈکپ2015ء سے وقت سے قبل ہی آسٹریلیا بھیجنا اوروہاں اپنے اخراجات پر کچھ میچز کھیلنا چاہتے ہیں تاکہ میگاایونٹ کے آغاز سے قبل اْن کی ٹیم وہاں کی کنڈیشنز سے مکمل طورپرہم آہنگ ہوجائے۔

متعلقہ عنوان :