جے یو آئی ایف اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم

اتوار 30 نومبر 2014 13:49

جے یو آئی ایف اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30نومبر۔2014ء) جمیعت علماءاسلام کے کارکنوں اور پاکستان تحریک انصاف کے کاکنوں میں کرک انڈرپاس میں تصادم ہوا جس میں متعدد کارکن زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ایف کے کارکن گزشتہ روز مولانافضل الرحمان کی خالد سومروکے قتل پر پورے ملک میں پہیہ جام ہڑتال کی کال پر آج کرک انڈرپا س پراحتجاج کر رہے تھے جس دوران پی ٹی آئی کے کارکنا ن جلسے میں شرکت کے لیے اسلام آبادجارہے تھے لیکن جے یوآئی ایف کے کارکنوں نے ان کا راستہ روکا جس کی وجہ سے دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں تصادم ہو ا،نتیجے میں کئی کارکنا ن شدید زخمی ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :