Live Updates

”تمہاری باری نہیں آئے گی“،میرا کو ماں نے عمران خان کے دھرنے میں جانے سے روک دیا

اتوار 30 نومبر 2014 14:35

”تمہاری باری نہیں آئے گی“،میرا کو ماں نے عمران خان کے دھرنے میں جانے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30نومبر۔2014ء) نامور اداکارہ”میرا“ کو والدہ نے عمران خان کے دھرنے میں جانے سے روک دیا اور کہا ہے کہ عمران خان کی چاہنے والوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ان کے جواب کے بعد ہی میرا کی باری آئے گی ۔لہذا اتنی دیر وہ اور کیسے انتظار کر سکے گی ۔

(جاری ہے)

میرا سارا دن روتی رہی پھربھی والدہ نے اجازت نہیں دی ۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ اداکار میرا نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے اظہار محبت اور ان کے کنٹینرز کے روبرو جانے کے لئے سات بینرز بنوائے جن پر اپنی اور عمران خان کی اکٹھی تصویروں والی شرٹس بھی بنوائیں مگر جب وہ گھر سے روانہ ہونے لگی تو اس دوران اس کی والدہ نے انہیں سخت سے روک دیا اور بینرز اور تصاویر قبضہ میں لے لیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :