کینو کی ملکی برآمدات 2لاکھ 50ہزار ٹن تک بڑھنے کی توقع

اتوار 30 نومبر 2014 14:52

کینو کی ملکی برآمدات 2لاکھ 50ہزار ٹن تک بڑھنے کی توقع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) رواں سال دسمبر 2014ء میں شروع ہونے والے کینو کے برآمدی سیزن کے دوران کینو کی ملکی برآمدات 2لاکھ 50ہزار ٹن تک بڑھنے کی توقع ہے۔ہارویسٹ ٹریڈنگ کے ڈائریکٹر احمد جواد کے مطابق کینو کے کاشتکاروں کو مناسب معاوضہ نہیں دیاجاتا اور وہ برآمد کنندگان کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں جبکہ کینو کی پیداواری اخراجات ، خصوصاً کھادوں اور جراثیم کش ادویات کی قیمتیں زور بروز بڑھتی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بھی ان کے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے پیداواری اخراجات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ دیگر برآمدات کی طرح کینو کی برآمدات کے فروغ اور کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ کینو کی برآمدات کو بڑھا کر قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :