پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری ، اطلاع آج رات بارہ بجے ہوگا

اتوار 30 نومبر 2014 15:21

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری ، اطلاع آج رات بارہ بجے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30نومبر۔2014ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔ پیٹرول 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 12 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا ۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 84 روپے 53 پیسے ہوگی ۔

(جاری ہے)

ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کے ساتھ 94 روپے 9 پیسے پر دستیاب ہوگا ۔ لائٹ ڈیزل 5 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کے ساتھ 77 روپے 98 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہوگا ۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں بھی 10 روپے 18 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 106 روپے 27 پیسے فی لیٹر ہوگی ۔ مٹی کا تیل بھی 4 روپے 34 پیسے فی لیٹر کمی کے ساتھ 83 روپے 18 پیسے فی لیٹر پر دستیاب ہوگا ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا ۔