حکومت کی اہم اتحادی جماعت جے یو آئی کا چین پاکستان اقتصادی راہداری کے روٹ پر عدم اعتماد کا اظہار ،خدشات سے وزیر عظم کو آگاہ کر دیا، روٹس کی تبدیلی سے جنوبی پنجاب کو نقصان کا خدشہ، علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

اتوار 30 نومبر 2014 15:43

حکومت کی اہم اتحادی جماعت جے یو آئی کا چین پاکستان اقتصادی راہداری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30نومبر۔2014ء) حکومت کی اہم اتحادی جماعت جمعیت علماء اسلام ف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے روٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے اور اس حوالے اپنے خدشات سے وزیر عظم کو آگاہ کر دیا ہے جبکہ معلوم ہوا ہے کہ روٹس کی تبدیلی سے جنوبی پنجاب کو نقصان ہوگیا جس پر یہاں کے عوامی و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ جمعیت علماء اسلام نے امیر مولانا فضل الرحمن نے گذشتہ دنوں میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم سے یہ معاملہ اٹھایا تھا جس پر وزیر اعظم نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کی منشا کے مطابق روٹس تبدیل کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اقتصادی رہداری روٹس ملتان ڈیرہ غازی خان ،راجن پور ،جیکب آباد سے گوادر جانا تھا جس کو اب تبدیل کیا جارہا ہے جنوبی پنجاب میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔