پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی کی کمر ٹوٹنے لگی

ملک بھر میں سبزیوں سمیت ، چینی اور آٹے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہونے کی صورت میں مہنگائی کی رفتاراور سست پڑجائے گی ماہرین

اتوار 30 نومبر 2014 17:12

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی کی کمر ٹوٹنے لگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی کی کمر ٹوٹنے لگی گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ملک بھر میں سبزیوں سمیت ، چینی اور آٹے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 27 نومبرکو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران آلو 59روپے سے کم ہوکر 35 روپے،پیاز 29 روپے سے کم ہوکر 26 روپے اور ٹماٹر 50 روپے فی کلو سے نیچے آگیا اس دوران فی کلو ایل پی جی کی قیمت 135 روپے سے گھٹ کر 130 روپیکی سطح پر آگئی ۔

اسکے علاوہ خوردنی تیل ،چینی اور آٹے کے نرخوں میں بھی کمی دیکھی گئی ماہرین نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہونے کی صورت میں مہنگائی کی رفتاراور سست پڑجائے گی ۔

متعلقہ عنوان :