بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی کی یوم تاسیس کی تقر یب بد نظمی کا شکار ،کارکنوں کی آصف زرداری کی موجودگی میں ”گووٹو گو “اور”گو جہانگیر بدر گو “کے نعرے ‘ زرداری کی کارکنوں سے معذر ت

اتوار 30 نومبر 2014 19:45

بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی کی یوم تاسیس کی تقر یب بد نظمی کا شکار ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30نومبر۔2014ء) بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی کی یوم تاسیس کی تقر یب بد نظمی کا شکار ہو گئی ‘کارکنوں کی شر یک چےئر مین آصف علی زرداری کی موجودگی میں ”گووٹو گو “اور”گو جہانگیر بدر گو “کے نعرے جبکہ آصف علی زرداری نے کارکنوں سے معذر ت کر لی۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز جب یوم تاسیس کی تقر یب کے موقعہ پر پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میاں منظور احمد وٹو خطاب کر رہے تھے تواسی دوران تقر یب ندنظمی کا شکار ہو گئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ”گو وٹو گو“اور ”گو جہا نگیر بدر گو “کے نعرے لگانا شروع کر دےئے اور پارٹی کے بعض راہنماؤں نے کارکنوں کو روکنے کی بھی کوشش کی مگر وہ اس میں ناکام رہے جس پر آصف علی زرداری نے مداخلت کی ہے اور کارکنوں کو خاموش رہنے کی ہدایت کی اور دونوں راہنماؤں کے حوالے سے کارکنوں سے خود معذرت کی ہے اور آئندہ کارکنوں کو ساتھ لیکر چلنے کی یقین دہانی کروائی ۔

متعلقہ عنوان :