حکومت پنجاب کا پٹرولیم مصنوعات کی کمی پر پٹرول کے نرخ تبدیل نہ کرنیوالے پٹرول پمپ مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

اتوار 30 نومبر 2014 19:58

حکومت پنجاب کا پٹرولیم مصنوعات کی کمی پر پٹرول کے نرخ تبدیل نہ کرنیوالے ..

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30نومبر۔2014ء) حکومت پنجاب نے پٹرولیم مصنوعات کی کمی پر پٹرول کے نرخ تبدیل نہ کرنیوالے پٹرول پمپ مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو اتوار کی رات ساڑھے 11 بجے سے اپنے اپنے اضلاع کے پٹرول پمپ کی چیکنگ کرنے کی پابند ہونگی جس پٹرول پمپ نے حکومت کی ہدایت کے مطابق پٹرول کے نرخوں میں کمی نہ کی اس کیخلاف قانونی کاروائی اور جرمانے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے حکم دیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے پٹرول کی مصنوعات میں کمی کے فوائد عام آدمی تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور تمام ادارے پٹرول کے سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں اس ضمن میں متعلقہ اداروں نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع اور ان کی تحصیلوں میں پٹرول پمپوں کی چیکنگ کیلئے مختلف روڈ پر تشکیل دی گئی ٹیمیں نکلیں گی جو اپنے اپنے اضلاع کے پمپوں کی مانیٹرنگ کرینگی صوبہ بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ ڈی سی اوز بھی اس تمام عمل کو مانیٹر کرینگے ضلع سرگودھا کیلئے 10 مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو تمام پٹرول پمپوں کو چیک کرینگی اگر کسی پٹرول پمپ پر رات 12 بجے کے بعد نرخ نامے تبدیل نہ کئے گئے تو ان کے مالکان کیخلاف مقدمات درج کئے جائینگے اور ساتھ ہی ساتھ ان کو جرمانہ بھی کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :