دوسال میں او جی ڈی سی ایل نے 30‘ پی ایس او نے49‘ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے 22‘ پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کمپنی نے 13‘ پی پی ایل نے 5 ، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 207 لگژری گاڑیوں کی خریداری پر اربوں اڑا دیئے

اتوار 30 نومبر 2014 20:59

دوسال میں او جی ڈی سی ایل نے 30‘ پی ایس او نے49‘ سوئی ناردرن گیس پائپ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30نومبر۔2014ء) مالی سال 2012-13ء اور مالی سال 2013-14ء کے دوران او جی ڈی سی ایل نے 30‘ پی ایس او نے49‘ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے 22‘ پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کمپنی نے 13‘ پی پی ایل نے 5 جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 207 لگژری گاڑیاں خریدیں جس پر اربوں روپے خرچ کئے گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ریکارڈ سے انکشاف ہوا کہ مالی سال 2012-13ء اور 2013-14ء کے دوران وزارت پٹرویم کے ذیلی اداروں نے سینکڑوں لگژری گاڑیوں کی خریداری کی جن میں ٹویوٹا ڈبل کیبن‘ ٹویوٹا کرولا و دیگر مہنگی گاڑیاں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 2012-13ء کے دوران او جی ڈی سی ایل نے 30 گاڑیاں خریدیں۔ پاکستان اسٹیٹ آئل نے مالی سال 2012-13ء اور 2013-14ء کے دوران 49 لگژری گاڑیاں خریدیں۔ پی پی ایل نے 5 گاڑیاں خریدیں۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے 22 گاڑیاں جبکہ پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کمپنی نے مذکورہ عرصے کے دوران 13 نئی گاڑیوں کی خریداری کی اس کے علاوہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے مالی سال 2012-13ء کے دوران 29 اور مالی سال 2013-14ء کے دوران 188 لگژری گاڑیاں خریدیں۔

متعلقہ عنوان :