یونس خان ان چاہے ریکارڈ کے مالک بن گئے

پیر 1 دسمبر 2014 11:48

یونس خان ان چاہے ریکارڈ کے مالک بن گئے

شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -یکم دسمبر 2014ء ) قومی کرکٹ کے سینئر بلے باز پاکستان کے مستند بلے بازوں کی فہرست میں زیادہ مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے بلے بازوں کی فہرست میں سرفہرست آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شارجہ ٹیسٹ کے چوتھے روز جب یونس خان کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے تو یہ ان کے کیریئر میں 16واں موقع تھا جب وہ اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے ۔ یونس خان سے پہلے یہ ریکارڈ سابق کپتان انضمام الحق کے پاس تھا جو 1992ء سے 2007ء کے دوران 118ٹیسٹ میچز کی 194اننگز میں 14مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے تھے ۔