سعودی عرب‘منشیات کے دھندے میں ملوث 392 افراد گرفتار

پیر 1 دسمبر 2014 12:33

سعودی عرب‘منشیات کے دھندے میں ملوث 392 افراد گرفتار

ریاض(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء)سعودی عرب نے گذشتہ دوماہ کے دوران مملکت بھر میں چھاپہ مار کارروائیوں میں منشیات کے دھندے میں ملوث ہونے کے الزام 392 افراد کو گرفتار کر لیا ۔سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد منشیات کی اسمگلنگ اور خرید وفروخت میں ملوث تھے۔

ان میں 103 سعودی شہری ہیں اور باقی چھبیس مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید بتایا ہے کہ ان مشتبہ افراد کے قبضے سے نشہ آورممنوعہ دوا ایمفیٹامائن کے 14 لاکھ کیپسولز،چار اعشاریہ ایک ٹن حشیش اور 3اعشاریہ 8کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔اس کے علاوہ ان کے قبضے سے 44 لاکھ سعودی ریال (11 لاکھ 70 ہزار ڈالر) نقد رقم بھی پکڑی گئی ہے۔میجر جنرل منصورالترکی نے کہا کہ وزارت داخلہ ملک کے کسٹم حکام اور دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر منشیات کی اسمگلنگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔