Live Updates

عمران خان دھاندلی کے مجرموں کی بجائے وزار ت عظمیٰ ڈھونڈ رہے ہیں ‘ وزیر اطلاعات پرویز رشید

پیر 1 دسمبر 2014 13:20

عمران خان دھاندلی کے مجرموں کی بجائے وزار ت عظمیٰ ڈھونڈ رہے ہیں ‘ وزیر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ عمران خان انتخابات میں دھاندلی کے مجرم نہیں وزار ت عظمیٰ ڈھونڈ رہے ہیں ‘ خیبر پختونخوا کے لوگ روٹی اور عمران خان کی صورت کو ترس رہے ہیں ‘مذاکرات محب وطن سے ہونگے ‘ ملک کو نقصان پہنچانے والوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے ‘عمران خان پاکستان کوڈبونے کیلئے سازش کاحصہ بنے توسرپرکفن باندھ کرنکلیں گے،ایٹمی قوت کوللکارنیوالوں کومکمل جواب دیاجائیگا ۔

ایک انٹرویو میں وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی کے سربراہ کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ انتخابات میں دھاندلی کے مجرم نہیں بلکہ وزارت عظمیٰ ڈھونڈھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے لوگ روٹی اور عمران خان کی صورت کو ترس رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے کہاکہ عمران خان اس لیے پاکستان بندکرناچاہتے ہیں کیونکہ پاکستان کابل اوروسطی ایشیاتک پہنچ رہاہے نہ لاہوربند ہوگا اور نہ فیصل آباد،پاکستان کی ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے،عمران جیسے شخص سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگیانہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان کوڈبونے کیلئے سازش کاحصہ بنے توسرپرکفن باندھ کرنکلیں گے،ایٹمی قوت کوللکارنیوالوں کومکمل جواب دیاجائیگا،کیاعمران خان سمجھتے ہیں کہ اس اعلان پرخاموشی اختیارکرینگے،عمران خان نے16دسمبر1971کی تاریخ دہرانیکااعلان کیاہے، شہروں کوبندکرینگے تاکہ مریض اسپتال اورطالبعلم اسکول نہ جاسکیں،عالمی میڈیانے پیشگوئی کی تھی کہ2015میں بڑے شہربندہوجائیں گے،عالمی میڈیانے2سال پہلے پیشگوئی کی تھی کہ2015میں پاکستان ناکام ریاست بن جائیگا۔

انھوں نے کہا کہ مذاکرات محب وطن سے ہونگے پاکستان دشمن کے گریبان میں ہاتھ ڈالیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ خان صاحب پروگرام دیں صفائیاں نہ دیں، خیبرپختوانخوا کے لوگ روٹی کیلئے ترس گئے ہیں، آپ اپنا ایجنڈا پہلے کے پی کے میں نافذ کرلیں، جہانگیر ترین عمران خان کے محل کا جواب دیں، فکر نہ کریں کھاتے کھل چکے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات