امریکن آئس ہاکی لیگ، ڈیٹرائٹ ونگنز کی وینکوور کیخلاف فتح

پیر 1 دسمبر 2014 13:44

امریکن آئس ہاکی لیگ، ڈیٹرائٹ ونگنز کی وینکوور کیخلاف فتح

مشی گن( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء ) امریکن آئس ہاکی لیگ میں ڈیٹرائٹ ریڈ ونگز کی ٹیم نے مہمان وینکوور کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی۔امریکی ریاست مشی گن میں ہونیوالے آئس ہاکی لیگ کے میچ میں ڈیٹرائٹ ریڈ ونگز اور وینکوور کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔

(جاری ہے)

میزبان ڈیٹرائٹ کی جانب سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔ میزبان ٹیم نے وینکوور کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیکر فتح سمیٹی ، فاتح ٹیم کی جانب سے پیول نے دو جبکہ نکلز اور ڈی کیسر نے ایک ایک گول سکور کیے۔

متعلقہ عنوان :