جمعیت علمائے اسلام ف نے بھی احتجاج تحریک کا اعلان کردیا، شیڈول جاری

پیر 1 دسمبر 2014 13:53

جمعیت علمائے اسلام ف نے بھی احتجاج تحریک کا اعلان کردیا، شیڈول جاری

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے بعد جمعیت علمائے اسلام ف نے بھی احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیاجس کا آغاز پانچ دسمبر سے ہوگاجبکہ یکم مارچ کو اسلام آباد میں بڑامظاہرہ ہوگا۔

(جاری ہے)

دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے بتایاکہ خالد محمود سومرو کی شہادت سب کے لیے بڑاسانحہ ہے ، رہنماﺅں کی شہادتوں پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے ، اس وقت پوری دنیا میں امریکہ کا ایجنڈا چل رہاہے اور امریکہ نے 2001ءسے مذہبی جماعتوں کونشانہ بنارکھاہے ،جے یوآئی ایف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاکہ اب تک مولانافضل الرحمان پر بھی تین حملے ہوچکے ہیں جن پر صوبائی حکومتوں نے اطمینان بخش جواب نہیں دیا۔اُنہوںنے بتایاکہ ملک میں بدامنی اور خالد سومرو کے قتل کیخلاف پانچ دسمبر سے احتجاجی تحریک شروع کررہے ہیں جس کے تحت 20دسمبر کو صوبائی، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزپرجلسے ، مظاہروں ہوں گے اور یکم مارچ کو اسلام آباد میں بڑااحتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ ابتدائی طورپر جمعیت علمائے اسلام کے اعلان پر حکومتی موقف سامنے نہیں آسکا ۔

متعلقہ عنوان :