فلپ ہیوگز کی آخری رسومات کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

پیر 1 دسمبر 2014 15:37

فلپ ہیوگز کی آخری رسومات کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -یکم دسمبر 2014ء ) آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوگز کی آخری رسومات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں،انہیں بدھ کو آبائی شہر ماکسویل میں سپر خاک کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلپ ہیوگز کی آخری رسومات مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2بجے ماکسویل ہائی سکول کے سپورٹس ہال میں ادا کی جائیں گیں جس میں ہیوگز کی فیملی ، عزیز و اقارب ،آسٹریلوی کرکٹرز اور قائم مقام بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی شرکت کریں گے ۔ ہیوگز کے لیے ہونے والی دعائیہ تقریب براہ راست ٹی وی پر نشر کی جائے گی ۔