مکہ کی فضاؤں میں اڑتے گھوڑے نے تہلکہ مچادیا

پیر 1 دسمبر 2014 15:58

مکہ کی فضاؤں میں اڑتے گھوڑے نے تہلکہ مچادیا

مکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم دسمبر 2014ء)سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں لوگ تاحال اس حیرت میں مبتلاہیں کہ مکہ کی فضاﺅں میں ایک اڑتے ہوئے گھوڑے کے نمودار ہونے کا کیا مطلب ہے اور اس کے پیچھے کیا رازہے ۔ چند یوم قبل جب مکہ میں تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور آسمان پر بجلی کڑک رہی تھی تود یکھنے والے اس وقت دم بخود رہ گئے جب چمکدار سیارہ رنگ والا ایک گھوڑا آسمان پر اُڑتا نظرآیا۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ عموماً اس قسم کے نظاروں کی خبریں تو ضرور موصول ہوتی ہیں مگر کوئی ثبوت سامنے نہیں آتا لیکن اس منظر کو معتدد لوگوں نے موبائل فون کیمروں سے ریکارڈ بھی کیا ،جبکہ اس حیرت انگیز منظر کو دیکھنے والے بے اختیار سبحان اللہ اور اللہ اکبر پکارتے رہے ۔یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر بھی بے پناہ مقبولیت اختیار کر رہی ہے۔اگرچہ موسم کی خرابی کی وجہ سے اس کے مناظر بہت واضح نہیں ہیں لیکن محو پرواز گھوڑے کو بخوبی دیکھا جا سکتاہے ۔

دوسری جانب کچھ لوگ یہ موقف اختیار کر رہے ہیں کہ یہ گھوڑے کی شکل کا غبارہ بھی ہو سکتاہے جس میں ہیلیم گیس بھر کر اسے ہوا میں چھوڑ دیا گیا ۔ہمارے ہاں بھی اس قسم کے گیسی غبارے عام پائے جاتے ہیں۔