تحریک انصاف کا چار کے بجائے چھ دسمبر کو لاہور بند کرنے پر غور

پیر 1 دسمبر 2014 16:36

تحریک انصاف کا چار کے بجائے چھ دسمبر کو لاہور بند کرنے پر غور

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم دسمبر 2014ء)جماعت الدعوة کی قیادت نے اپنے اجتماع کے پیش نظر تاریخ کی تبدیلی پر تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کیا ہے ، تحریک انصاف کی حکمت عملی کمیٹی کا اجلاس شام چار بجے بنی گالہ میں ہوگا، تحریک انصاف اب چار کے بجائے چھ دسمبر کو لاہور بند کرنے پرغور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

4 اور 5 دسمبر کو ہونے والے اجتماع کے پیش نظر جماعت الدعوة کی قیادت نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کیا ہے تاکہ باہمی رضامندی کے ساتھ تاریخ میں رد وبدل ہو سکے ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اب 4 کے بجائے 6 دسمبر کو لاہور بند کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کی حکمت عملی کمیٹی کا اجلاس شام 4 بجے بنی گالہ میں ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے جس میں شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، شیریں مزاری اور دیگر قائدین بھی شریک ہوں گے ۔ شیڈول کی تبدیلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ تحریک انصاف کی حکمت عملی کمیٹی کرے گی۔