مظاہرین دوبارہ گلیوں کا رخ نہ کریں ورنہ سختی سے نمٹیں گے،چیف ایگزیکٹیوہانگ کانگ کی وارننگ،

پولیس کی کیمپ اکھاڑنے کی کوشش،مظاہرین سے جھڑپیں،مرچوں کا اسپرے اورتیز دھارپانی کا استعمال،22زخمی

پیر 1 دسمبر 2014 21:22

مظاہرین دوبارہ گلیوں کا رخ نہ کریں ورنہ سختی سے نمٹیں گے،چیف ایگزیکٹیوہانگ ..

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو سی وائی لیونگ نے جمہوریت کے حامی مظاہرین کو خبردار کیا ہے کہ وہ دوبارہ گلیوں کا رخ نہ کریں۔چیف ایگزیکٹیو کا یہ بیان دو ماہ سے ہانگ کانگ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جاری جھڑپوں میں بدترین تصادم کے بعد سامنے آیا ۔بتایا جاتا ہے کہ پیر کے روز ہانگ کانگ میں سرکاری دفاتر جزوی طور پر بند رہے۔

پولیس نے مرچوں کے سپرے، لاٹھیوں اور تیز پانی کی دھار کے ذریعے ایڈمیرالٹی ڈسٹرکٹ کی لنگ وو نامی شاہراہ کو مظاہرین سے خالی کروایااس دوران جھڑپوں میں 22افرادکے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ،ایک بیان میں ہوائی لیونگ نے مظاہرین کو خبردار کیا کہ وہ پولیس کی جانب سے تحمل کو کمزوری سے تعبیر کرنے کی غلطی نہ کریں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ آج کے بعد پولیس اپنے فرائص سرانجام دیتے ہوئے سخت کارروائی کرے گی۔

میں ان طالب علموں سے جو آج شب زیرقبضہ علاقے کی جانب لوٹنے کا سوچ رہے ہیں، کہتا ہوں کہ وہ ایسا نہ کریں۔جھڑپ کے وقت مظاہرین نے چھتریاں اٹھا رکھی تھیں جو ان کی تحریک کی علامت ہے، جبکہ پولیس کے پاس لاٹھیاں اور مرچوں کے سپرے تھے۔احتجاج میں اس وقت تیزی آئی جب پولیس نے مظاہرین کے کئی کیمپوں میں سے ایک کو ہٹانا شروع کر دیا۔طالب علم رہنماوٴں نے لوگوں کو بتایا کہ وہ احتجاجی مہم تیز کر رہے ہیں، اس کے بعد تازہ احتجاج کا آغاز ایک ریلی سے ہوا اور جب مظاہرین چیف ایگزیکٹیو سی وائی لیونگ کے دفتر کے قریب ایک بڑی شاہراہ پر جمع ہوئے تو پولیس نے ان پر دھاوا بول دیا۔

بتایاکہ احتجاج میں تیزی لانے کا مقصد کارِ سرکار کو بند کرنا تھا۔انھوں نے کہا کہ حکومت کے کام کرنے کی رفتار سست پڑ گئی تھی۔۔۔ اور ہمیں یقین ہے کہ ہمیں سرکار کی طاقت کی علامت اس کے ہیڈ کوارٹر پر دباوٴ بڑھانے کی ضرورت ہے۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مظاہرین سے شاہراہ کو خالی کرانے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :