وزیر اعظم پاکستان کو توانائی پالیسی پر بریفنگ

پیر 1 دسمبر 2014 21:34

وزیر اعظم پاکستان کو توانائی پالیسی پر بریفنگ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1دسمبر۔2014ء) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو وزیر اعظم ہاﺅس میں توانائی پالیسی پر بریفنگ دی گئی ہے۔اس بریفنگ میں وزیر اعظم پاکستان کو بتایا گیا ہے کہ توانائی پالیسی کا مقصد کم قیمت میں بجلی صارفین تک پہنچانا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ جون 2015 تک 1500 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ہدایات جاری کیں کہ جبلی کی پیداوار میں کوئلہ اور گیس کا استعمال بڑھایا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمتیں قابل برداشت بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔توانائی سے متعلق اس بریفنگ میں وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :